مشرق وسطیٰ میں دوسرے بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاری شروع، پینٹاگون کی تصدیق

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاری شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق کیریئر سٹرائیک گروپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری تعیناتی کیلئے تیار رہے، تعیناتی کا باضابطہ حکم چند گھنٹوں میں بھی جاری ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں