12 سے 18 ماہ میں اے آئی وائٹ کالر ملازمین کی جگہ لے سکتی ہے، مائیکروسافٹ
نیویارک: (ویب ڈیسک) حال ہی میں مائیکروسافٹ کے اے آئی ڈویژن کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے پیشہ ورانہ شعبوں میں انسانی کردار کو تبدیل کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں مصطفیٰ سلیمان نے کہا کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران اے آئی خاص طور پر وائٹ کالر ملازمین کے بیشتر پیشہ ورانہ کام مکمل طور پر خودکار بنا سکتی ہے، "وائٹ کالر" ملازمین میں عام طور پر دفتری عملہ، اکاؤنٹنٹس، کسٹمر سروس نمائندگان، قانونی سسٹنٹس، تجزیہ کار اور آئی ٹی سپورٹ سٹاف شامل ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اے آئی تیزی سے ایسی صلاحیتیں حاصل کر رہا ہے جو رپورٹ لکھنے، ڈیٹا تجزیہ کرنے، ای میل ڈرافٹ کرنے، کوڈ لکھنے اور تحقیق جیسے کام انجام دے سکتی ہیں، کمپنیاں اخراجات کم کرنے اور کارکردگی بڑھانے کے لیے اے آئی ٹولز کو تیزی سے اپنائیں گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ شعبوں میں ملازمتوں کی نوعیت بدل جائے گی جبکہ بعض کردار مکمل طور پر ختم بھی ہو سکتے ہیں، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ مکمل ملازمتیں ختم نہ ہوں بلکہ ان کی ذمہ داریاں اور طریقہ کار تبدیل ہو جائیں۔