ووٹر آئی ڈی کیلئے کانگریس سے منظوری نہ ملی تو ایگزیکٹو آرڈر لائیں گے، ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ووٹر آئی ڈی کیلئے کانگریس سے منظوری نہ ملی تو ایگزیکٹو آرڈر لائیں گے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا مڈٹرم انتخابات میں ووٹر آئی ڈی لازمی ہو گی، ڈیموکریٹس ووٹر آئی ڈی کی مخالفت کر کے الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 85 فیصد عوام ووٹر آئی ڈی کے حق میں ہیں، صرف امریکی شہریوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے، سپریم کورٹ معاشی اور انتخابی پالیسیوں پر مثبت فیصلہ دے۔