وزیراعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، طیب اردوان کا اہم پیغام پہنچا دیا

انطالیہ: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے انطالیہ میں ملاقات کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے سرکاری دورہ ترکیہ کیلئے آج انطالیہ پہنچے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات کے دوران وہاں موجود تھے۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ بات باعث خوشی ہے کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب ایردوان سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ملاقات ان کیلئے باعث مسرت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں