پاکستان خطے میں جاری تنازع کے فوری حل کا خواہاں، سفارتی کوششیں جاری ہیں: ایاز صادق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان خطے میں جاری تنازع کے فوری حل کا خواہاں، اس تنازع کو ختم کرنے کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ؒ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ بھی فریقین کے درمیان رابطے اور مکالمے میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایاز صادق نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور عرب و اسلامی ممالک، بشمول پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبے پر پیش رفت ہوئی، پاکستان افغانستان میں بھی امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی اقدام انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں