ایران کا لبنان کے تمام قیدیوں کی رہائی، بے گھر افراد کی واپسی کا مطالبہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے تمام قیدیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے ایران امریکا معاہدے میں لبنان کو شامل کرتے ہوئے جنگ بندی ابتدا ہی سے ایک بنیادی جزو تھا، ایران نے آغاز ہی سے پورے خطے میں بیک وقت جنگ بندی پر زور دیا جس میں لبنان کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

اسماعیل بقائی نے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے اسرائیل و لبنان کے درمیان موجودہ جنگ بندی معاہدے کے حصول میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں