ایرانی فوج امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے اور ڈبونے کیلئے تیار ہے: محسن رضائی
تہران: (دنیا نیوز) سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ ایرانی فوج کے لانچرز امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے اور ڈبونے کیلئے تیار ہے۔
سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ دشمن پر دباؤ بڑھنا چاہئے، ہمارے لانچرز اب جنگی جہازوں کو نشانے پر لے چکے ہیں، ایران کی بحری ناکہ بندی ناکام ہوگی۔
ایرانی آرمی چیف نے امریکی وزیر جنگ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جھکانے کا خواب دشمن کو قبر میں لے جائے گا، ایرانی فضائیہ اور نیوی کو تباہ کرنے کے دعوے غلط ہیں، فوج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔