یورپ کے سرپرست نہیں، شراکت دار بننا چاہتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

براتسلاوا: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یورپ کا سرپرست نہیں بلکہ شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔

سلوواکیہ کے وزیرعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکون روبیو نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اتحادی اپنا دفاع خود کرنے کے قابل ہو سکیں، ہم یورپ اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت نہ صرف سلوواکیہ بلکہ وسطی یورپ کو اس بات کا ایک اہم جزو بنائے گی کہ ہم یورپ اور دنیا کے ساتھ کس طرح تعلقات استوار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف ملاقاتوں اور رسمی بات چیت تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ایک ساتھ مل کر ایسے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے جو دونوں ممالک کے عوام کیلئے فائدہ مند ہوں۔

ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ آج تک کوئی کامیاب معاہدہ نہ کر سکا، کوشش کر رہے ہیں ڈیل کامیاب ہو، مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو قانون کے مطابق اقدام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں