چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں سری لنکن کرکٹ کی خصوصی تقریب

کولمبو: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکن کرکٹ نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، چیئرمین پی سی بی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر اور دیگر اعلی عہدیداران نے ملاقات کی، دونوں بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کرکٹ جنٹلمین کھیل کے ساتھ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی، واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے بھی ملاقات کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں