علامہ ناصر اور بیرسٹر گوہر کی پمز ہسپتال بریفنگ کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر علی کی پمز ہسپتال بریفنگ کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق محمودخان اچکزئی نے بیرسٹر گوہر کو ڈاکٹر عاصم سے رابطے کی ہدایت کی، ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ انہیں صرف فون کال پر تفصیلات بتائی گئیں۔

محمود اچکزئی کے رابطوں کے مدد سے پمز میں ڈاکٹر ندیم سے ملاقات طے ہوئی، ڈاکٹرندیم قریشی نے علامہ ناصر عباس اور بیرسٹرگوہر کر بانی کے حالات بارے بریف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہرعلی نے محمود خان اچکزئی کو بریف کیا، محمودخان اچکزئی نے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کو ضروری قرار دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں