غروبِ آفتاب کے بعد آج آسمان پر سیاروں کی خوبصورت ترتیب دیکھی گئی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپارکو نے کہا ہے کہ آج غروبِ آفتاب کے بعد آسمان پر سیاروں کی خوبصورت ترتیب دیکھی گئی۔
عطارد، زہرہ اور زحل کو غروبِ آفتاب کے فوراً بعد جلد غروب ہو گئے، مشتری نہایت روشن نظر اور چاند کے قریب دکھائی دیا جب کہ یورینس آسمان پر موجود تھا لیکن آنکھ سے نظر نہیں آیا۔
اِسی طرح نیپچون بھی اس ترتیب میں نظر نہیں آیا ، شہریوں نے غروبِ آفتاب کے فوراً بعد مغربی افق کا مشاہدہ بھی کیا۔