ٹی 20 ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں آواز کا جادو کون جگائے گا؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزد کئے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں