تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے: قطری وزیر توانائی
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبیٰ نے کہا کہ خدشہ ہے کہ تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبیٰ نے عالمی توانائی سپلائی پر شدید اثرات کی پیشگوئی کی ہے۔
سعد الکعبیٰ نے انتباہ کیا ہے کہ امریکا کی ایران پر جنگ عالمی معیشت کو گرا سکتی ہے، جنگ ختم بھی ہو جائے تو سپلائی نارمل ہونے میں ہفتوں یا مہینے لگ سکتے ہیں۔
قطری وزیر توانائی نے کہا کہ خلیجی توانائی برآمد کنندگان چند ہفتوں میں پیداوار بند کر سکتے ہیں۔