غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی شکایات کیلئے سینٹرلائزڈ کمپلینٹ سیل قائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی شکایات کیلئے سینٹرلائزڈ کمپلینٹ سیل قائم کر دیا۔

کراچی پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ سیل فوری طور پر فعال کر دیا گیا، شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق معلومات مخصوص نمبرز پر فراہم کر سکتے ہیں۔

کمپلینٹ سیل میں موصول شکایات کی جانچ کے بعد متعلقہ حکام کو کارروائی کے لئے بھجوایا جائے گا، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں خصوصاً افغان باشندوں کی موجودگی پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

شہری واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر شکایات ارسال کر سکتے ہیں، پولیس نے شہریوں سے معلومات فراہم کر کے قانون کی عملداری میں تعاون کی اپیل کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرلائزڈ کمپلینٹ سیل کا مقصد شکایات کا ریکارڈ اور بروقت کارروائی یقینی بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں