آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات متاثر، عالمی منڈیاں ہل کر رہ گئیں
تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات متاثر ہونے کے باعث عالمی منڈیاں تیل کی شارٹیج سے ہل کر رہ گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی۔
برینٹ خام تیل تقریباً 17 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔