ایران اسرائیل کشیدگی، 358 مزید افراد وطن واپس پہنچ گئے
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے 358 مزید افراد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ نویں روز بھی جاری رہا، گبدیمدان بارڈر سے آج 53 افراد واپس وطن پہنچے ہیں، گبدیمدان سرحد سے 9 روز کے دوران مجموعی طور پر 868 افراد وطن واپس پہنچے۔
حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 305 افراد وطن پہنچ گئے، تفتان بارڈرکے ذریعے 9 روز کے دوران مجموعی طور پر 2816 افراد واپس پہنچے ہیں۔
گبدیمدان بارڈر اور تفتان بارڈر سے مجموعی طور پر 9 روز کے دوران 3684 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبہ، بزنس مین اور سیاح بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق پاک ایران سرحد پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے۔