اسرائیل کا حملہ: لبنان میں مسیحی رہنما پادری پیئر الرائے مارے گئے
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کی سرحد پر واقع لبنان کے گاؤں کے مسیحی رہنما پادری پیئر الرائے اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سرحد پر واقع مسیحی گاؤں کے رہائشیوں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کیا تھا، سرحدی قصبے کے مسیحی رہائشی حزب اللہ اور اسرائیل تصادم سے دور رہنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پادری پیئر الرائے نے جمعہ کو میسحی برادری کا اجتماع منعقد کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دعا اور محبت ہمارا ہتھیار ہے۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ پادری پیئر الرائے کے گھر پر اسرائیل کی جانب سے دو گولے داغے گئے جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔