بہاولپور میں کمسن بچہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ کے قریب کمسن بچہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ڈی پی او رانا وہاب نے بتایا کہ گمشدہ بچے کی نعش جھاڑیوں سے برآمد کرلی گئی. 12 سالہ بچہ دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا، مبینہ طور پر بچے کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں گلا دبا کر قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الوہاب سمیت ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید سمیت کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہاولپور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں