رواں سال 98 سائبر حملے رپورٹ ،21 وفاقی ادارے متاثر ہوئے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں سائبر حملوں کے بڑھتے خطرات بڑھنے لگے ، رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 98 سائبر حملے رپورٹ اور 21 وفاقی ادارے متاثر ہوئے۔

دنیا نیوز نے ملکی اداروں پر سائبر حملوں کے اعداد وشمار حاصل کرلیے جس کے مطابق تین ماہ میں صوبائی حکومتوں کے خلاف 32 سائبر حملے ریکارڈہوئے ، وفاقی حکومت کے اداروں پر 21 سائبر حملے رپورٹ ہوئے۔

اِسی طرح کاروباری اداروں پر سائبر حملوں کے 16 کیسز سامنے آئے، تعلیمی اداروں کے خلاف 13 سائبر سکیورٹی، ٹیلی کام سیکٹر میں 4 جب کہ ہیلتھ، پاور اور میڈیا میں 3،3 واقعات رپورٹ ہوئے، فشنگ مہم کے 4 اور جعلی ویب سائٹس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دفاع اور ایوی ایشن سے متعلق بھی ایک ایک واقعہ ہوا، سب سے زیادہ 42 کیسز ویب سائٹ ہیکنگ کے سامنے آئے، ڈیٹا لیک اور ڈی ڈاس حملوں کے 17 ، 17 واقعات رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب صرف دو سائبر حملوں میں ویب سائٹس مکمل طور پر بند ہوئیں، سال 2024 میں سائبر سکیورٹی کے مجموعی طور پر 410 واقعات رپورٹ ہوئے، سال 2025 میں سائبرسکیورٹی کے مجموعی طور پر 517 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مزید برآں سال 2024 میں وفاقی حکومت کے خلاف 47 اور صوبائی حکومتوں کے خلاف 69 سائبر حملے رپورٹ ہوئے، سال 2025 میں وفاقی حکومت کے خلاف 111 اور صوبائی حکومتوں کے خلاف 137 سائبر حملے  کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں