2029 میں پنجاب کو جنوبی ایشیا کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف، روڈ میپ تیار

لاہور: (دنیا نیوز) 2029 میں پنجاب کو جنوبی ایشیا کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف، روڈ میپ تیار، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔

پنجاب میں دنیا کا پہلا اے آئی ڈلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اے آئی ڈلیوری یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی، صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے" اے آئی روڈ میپ "پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پنجاب میں تین سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، جی ڈی پی میں 5 سے 10 فیصد اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر 10 سے 20 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اے آئی روڈ میپ کے تحت اے آئی انفراسٹرکچر، اے آئی ایڈمن، اے آئی سٹیزن، جاب سکلز، اکانومی اور اے آئی گورننس قائم ہوں گے، اے آئی روڈ میپ کے تحت سپیشل پراجیکٹ، ڈیٹا، سٹریٹجک آپریشن اور سٹریٹجک کمیونیکیشن پر مشتمل چار کراس فنکشنل ٹیمیں قائم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی، صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے اے آئی لانچنگ پراجیکٹ کا شیڈول بھی پیش کر دیا۔

مریم نواز شریف نے اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ میں اعلیٰ ماہرین شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، مارچ میں پنجاب اے آئی روڈمیپ مینی فیسٹو لانچ کیا جائے گا، جون میں دنیا کے پہلے اے آئی ڈلیوری یونٹ کی انٹرنیشنل لانچنگ ہوگی۔

جولائی میں اے آئی گورننس پالیسی لانچ کی جائے گی، اگست میں یوم آزادی کے حوالے سے گلوبل ٹیک پارٹنرشپ، سٹیزن پوڑٹل لانچ کیا جائے گا، ستمبرمیں ہیلتھ بورڈ ایپ لانچ کی جائے گی، اکتوبر میں سموگ پروگرام اور سموگ بوٹ اے آئی سے منسلک کردیا جائے گا۔

نومبر کسان اے آئی بورڈ لانچ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان اے آئی بورڈ میں ایگریکلچر انٹرنز کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، مریم نوازشریف پاکستان کے پہلے پنجاب اے آئی روڈ میپ پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گی۔

پنجاب کے 100 سکولوں میں اے آئی سلیبس نافذ، اپریل میں مزید 155 سکولوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پڑھائی جائے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے حکومت کے ہر شعبے کی استعدادکار کو بڑھانے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کے پوٹینشل کا بھرپور استعمال کیا جائے گا، اے آئی روڈ میپ کے بینر تلے نوجوان کو اکٹھا کرنا ممکن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں