شرارت کی نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے: نہال ہاشمی

کراچی :(دنیا نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں گے، ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ہم ان کو پہلے بھی مناتے رہے ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے، میرے آنے سے پہلے گورنر سندھ اپنے پروگرام سمیٹ چکے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں بڑے پیمانے پرلیپ ٹاپ دے چکے ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم دائرہ وسیع کریں گے، مزید سندھ میں 20 ہزار لیپ ٹاپ دیں گے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ جب میں گورنر ہاؤس پہنچا ہوں  تو راشن وغیرہ وہ سب پہلے سے سمیٹ چکے ہیں، وفاق کے ادارے فعال ہوں گے، مریم نواز کے نقشِ قدم پر چلیں گے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے، ایمانداری اورخلوص سے خدمت کی جائے تو نواز شریف جیسا نتیجہ نکلتا ہے،آج کے دن سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اُن کی جدوجہد کی وجہ سے پاکستان معروض وجود میں آیا، آج جو مواقع ملے ہیں وہ بانی پاکستان کہ وجہ سے ملے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں