حنیف عباسی کی 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

لاہور:(دنیا نیوز) وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اںہوں نے ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر ایک جیسے بنچز نصب کرنے اور لاہور، کراچی کی طرز پر دیگر سٹیشنوں کی صفائی آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کی۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس 30 جون تک اپ گریڈ کر دی جائیں گی، ہزارہ ایکسپریس کا ریک بھی بہتر بنایا جائے گا۔

دوسری جانب گرین لائن، شالیمار اور پاک بزنس ایکسپریس میں 15 اپریل تک کیمرے نصب کر دیے جائیں گے، بعد ازاں وزیرِ ریلوے سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے ملاقات بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں