پاکستان کی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش کی شدید مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رمضان کے آخری جمعہ پر نمازیوں کو نماز سے روکنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے مؤقف اپنایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی جاری ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد ساتویں سال بھی جامع مسجد بند ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں عبادت پر پابندیاں انتہائی تشویشناک ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔