زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت غیر یقینی

لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار، پی ایس ایل گیارہ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے تاہم پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا جبکہ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے سکواڈ میں شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں