پنجاب پولیس کا ڈی ایس پی پر کروڑوں کےفراڈ کا مقدمہ درج، گرفتار کرلیا گیا
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی اظہر نوید فراڈ کیس میں گرفتار کرلیے گئے۔
پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے شہری سے گاڑیوں کے عوض دھوکہ کیا، اظہر نوید نے شہری حسام سے 3 کروڑ 33 لاکھ کی کثیر رقم ٹرانسفر کروائی۔
شہری کی درخواست پر اظہر نوید اور اسکے بیٹے نائل اظہر پر تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج ہوا جس کی تفتیش جاری
خیال رہے ڈی ایس پی اظہر نوید سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے جنہوں نے دو لگژری گاڑیوں کی رقم ہتھیائی۔