پاکستان کا ایتھوپیا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہ کاریوں پر حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں متاثرہ کمیونٹیز کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایتھوپیا کی حکومت کی کوششوں کو سراہا جو متاثرین کی مدد میں دن رات سرگرم عمل ہے۔
پاکستان نے متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایتھوپیا میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں زمین کھسکنے کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایتھوپیا ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مزید 3,461 افراد اپنی رہائش گاہوں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔