انتہائی مطلوب ڈاکو مریدا نوکانی نے 11 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

راجن پور: (دنیا نیوز) کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے بلوچستان بارڈر کے قریب پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو مریدا نوکانی نے 11 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق سرنڈر ہونے والے ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، مریدا نوکانی نے پنجاب بلوچستان بارڈر پر کمین گاہ قائم کر رکھی تھی۔

محمد عمران نے بتایا کہ 20 لاکھ سر کی قیمت والا پیر بخش عرف پیرا قوم کھوسہ بھی سرنڈر ہو گیا، مریدا نوکانی بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں میں کو پناہ اور رابطے میں ریتا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس، بلوچ لیویز اور حساس اداروں نے شرکت کی، 42 سال بعد کوہ سلیمان کے تمن گورچانی کا نوگو ایریا ڈاکوؤں سے کلیئر کرا لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں