ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 6 زخمی
شیخوپورہ: (دنیا نیوز) 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 زخمی ہو گئے۔
شیخوپورہ کے علاقے فیروزوٹواں میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
ہارون آباد روڈ پر دو تیز رفتار کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون آباد روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔