بلوچستان میں قیام امن کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، افغان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری، سمگلنگ کے خاتمے سمیت اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دوسری جانب دورانِ اجلاس یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 2 ونگز پر مشتمل تقریباً 3 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔