نہال ہاشمی کی پی پی سندھ سے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کی ملاقات

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

سینیٹر وقار مہدی نے گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر محمد نہال ہاشمی کو مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں باہمی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں