پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ فروری میں ریکارڈ سرپلس رہا: سٹیٹ بینک
کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ ماہ فروری میں ریکارڈ سرپلس رہا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق فروری 26 میں کرنٹ اکاؤنٹ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جنوری 26 میں کرنٹ اکاؤنٹ 6.80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 26 میں برآمدات 2 ارب 48 کروڑ ڈالر رہیں اور درآمدی بل 5.15 ارب ڈالر رہا جب کہ ترسیلات زر 3 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر آئیں۔
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 70 کروڑ ڈالر خسارہ رہا، گزشتہ مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 47.90 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، رواں سال فروری میں کرنٹ اکاونٹ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔