لاہور کے علاقے گجومتہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
لاہور:(دنیا نیوز)لاہور کے علاقہ گجومتہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جب کہ ساتھی فرار ہو گئے۔
تھانہ کاہنہ پولیس نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس کے متن کے مطابق سفید گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھا شخص زخمی ہو گیا۔
متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ ملزم کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، مرنے سے پہلے زخمی نے اپنا نام زارے خان اور پشاور کا رہائشی بتایا۔
ایف آئی آر میں یہ بھی مزید کہا گیا کہ گاڑی سے جدید اسلحہ برآمد جب کہ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔