اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں: عاصم افتخار

نیویارک: (دنیا نیوز) اسلاموفوبیا کے کورگروپ کے سربراہ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اسلامو فوبیا کے کور گروپ کے سربراہ کی حیثیت میں مستقل مندوب عام افتخاراحمد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی کمیونٹی کو اس کےمذہب یا عقیدے کی وجہ سے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی مرضی کا مذہب یا عقیدہ رکھنے کا اختیار ہے، اسلامو فوبیا عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا سے کروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتے ہیں، اسلامو فوبیا کی ایک بڑی وجہ غلط معلومات کا پھیلاؤ بھی ہے۔

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں