ملک میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں20 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔
اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ 20 فیصد اضافہ جب کہ ماہانہ 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، آئی ٹی کی برآمدات 36 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 8ماہ میں آئی ٹی برآمدات 20 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال 8 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2 ارب 98 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں حکومت نے مالی سال 2026 کے لئے آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا ہے ، مالی سال 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹ 3ارب 80 کروڑ ڈالر تھی۔