تھرپارکر کے ایک اور ڈاکٹر کا پٹرول چھڑک کر اقدام خودکشی، حالت تشویشناک
تھرپارکر:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے تھرپارکرکے ایک اور ڈاکٹر کی پٹرول چھڑک کر مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسلام کوٹ صحت مرکز میں تعینات ڈاکٹر راول میگھواڑ نے گھر کے باہر گلی میں خود کو آگ لگائی، پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ڈاکٹر راول میگھواڑ کا آگ لگنے سے 50فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہے جسے ضلع کے بڑے ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاحال واقعہ کا سبب سامنے نہ آ سکا مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔