ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی اعلیٰ انسداد دہشتگردی اہلکار کے استعفے پر ردعمل سامنے آگیا
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے اعلیٰ انسداد دہشت گردی اہلکار کے استعفے کو سراہا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ کے استعفے پر ردعمل ظاہر کیا، عباس عراقچی نے کینٹ کے استعفیٰ کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک بڑھتی ہوئی تعداد میں آوازیں‘‘ جن میں یورپی اور امریکی حکام بھی شامل ہیں ’’یہ کہہ رہی ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ غیر منصفانہ ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کے مزید اراکین کو اسی طرح کا اقدام کرنا چاہئے، عالمی ردِعمل کی لہر ابھی شروع ہوئی ہے اور یہ سب پر اثر انداز ہوگی، چاہے دولت، مذہب یا نسل کچھ بھی ہو ہمارا دشمن ایک ہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی اور امریکی حکام ایک بڑی تعداد اس جنگ کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے، وہ مانتے ہیں کہ ایران پر جنگ غیر منصفانہ ہے، بین الاقوامی برادری کے مزید اراکین کو بھی اسی راستے پر چلنا چاہئے، عالمی اثرات کا سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے اور یہ سب کو متاثر کرے گا۔
عباس عراقچی نے بیان میں مزید کہا کہ دولت، مذہب یا نسل سے قطع نظر ہمارا دشمن ایک ہے۔