ایرانی سپریم لیڈر نے دو ممالک کی ثالثی تجاویز مسترد کردیں
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر نے دو ممالک کی ثالثی تجاویز مسترد کردیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا نئے سپریم لیڈر نے خارجہ پالیسی سیشن میں ان تجاویز کو مسترد کیا، پہلے خارجہ پالیسی اجلاس میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا یہ وقت امن کا نہیں امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی، امریکا اسرائیل کو ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
ایرانی فورسز نے تکبر کرنے والوں کی کمر گلیوں اور چوراہوں میں توڑنے کا اعلان کیا، ایرانی پاسداران انقلاب نے حملوں کا نیا اور شدید مرحلہ شروع کردیا، ایرانی کمانڈر کہتے ہیں امریکی اور اسرائیلی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے گئے، خطے میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سینئر انٹیلی جنس عہدیدار نے بتایا جنگ کے پہلے ہفتے میں تقریباً دو سو امریکی فوجی ہلاک اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔