شکار پور میں جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

سلطان کوٹ کے قریب ہمایوں سٹیشن پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، ریلوے پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا، جعفر ایکسپریس دھماکے سے چند منٹ پہلے بحفاظت گزر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی عید سپیشل ٹرین کو احتیاط کے طور پر روکا گیا، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے رابطہ کیا اور دھماکے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق دھماکے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریک متاثر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں