کویت میں اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ناکام، حزب اللہ کے 10 افراد گرفتار

کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک سیل کے 10 افراد گرفتار کرلئے۔

کویت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی سروس نے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے، حکام نے 10 شہریوں کو گرفتار کیا جو حزب اللہ سے منسلک سیل کے رکن تھے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے تصدیق کی کہ اس گروپ نے غیر ملکی عناصر کے ساتھ پیشگی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی تھی، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سیل کے ارکان نے حزب اللہ کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی جس میں ہتھیاروں کے استعمال اور ڈرونز کے آپریشن کی تربیت شامل تھی۔

سکیورٹی اہلکاروں نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد ریاست کی خودمختاری کو کمزور کرنے اور سکیورٹی کو غیر مستحکم کرنے کے لئے تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں