مراد علی شاہ کا شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
کراچی: (دنیا نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بھی شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سینیٹر شیری رحمٰن اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔