اداکارہ ریشم کا عید سے متعلق غیر معمولی بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
لاہور: (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ریشم کے عید سے متلعق غیر معمولی بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس وقت عید نہیں مناتیں جب ان کے اردگرد دنیا خوشیاں نہ منا رہی ہو۔ ان کے مطابق عالمی حالات، جنگیں، تباہی اور لوگوں کی مشکلات ان کی ذاتی خوشیوں کو بھی متاثر کرتی ہیں، اسی لیے وہ عید کی روایتی خوشیوں میں مکمل طور پر شامل نہیں ہوتیں۔
ریشم کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں واقعی خوشیاں منانا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ دیگر نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ عید ایک مذہبی تہوار ہے جسے ہر حال میں منانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’عید اللہ کا تحفہ ہے، اسے ضرور منانا چاہیے‘‘، جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا ’’ایک اداکارہ ہمیشہ اداکارہ ہی رہتی ہے۔‘‘ اسی طرح کئی صارفین نے ریشم کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال واقعی حالات ایسے ہیں کہ خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔