نواب شاہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار ہونے میں کامیاب
نواب شاہ: (دنیا نیوز) نوابشاہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سکرنڈ میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران پولیس مقابلہ ہوا، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، زخمی ڈاکو کو طبی امدادی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے ملزموں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔