اسرائیلی فضائیہ کے مغربی ایران میں لانچ سائٹس پر 20 حملے، 70 بم گرا دیئے
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ روز مغربی ایران میں لانچ سائٹس پر 20 حملے کئے ہیں۔
ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں آئی ڈی ایف کا کہنا تھا کہ اس کی فضائیہ نے ان مقامات پر 70 بم گرائے اور یہ مقامات بیلسٹک میزائلوں کو لانچ کرنے اور فضائی دفاعی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال ہو رہی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مقامات پر فوجی اہلکاروں کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اسرائیلی فضائیہ بلا تعطل ایرانی حکومت کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں پر حملے کر رہی ہے۔