ہری پور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
ہری پور: (دنیا نیوز) شادی میں ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی کے بعد پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او ہری پور نے شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کا نوٹس لے لیا، سرائے صالح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل راولپنڈی پولیس نے اپنی ہی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کر لیا تھا، تھانہ مندرہ کے علاقہ گوڑھا میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔