درگئی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں 2 بیٹیوں سمیت جاں بحق
درگئی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ قلدرہ اڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ماں اپنی دو بیٹیوں سمیت موقع پر دم توڑ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق خواتین کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت 50 سالہ سواہرت، 28 سالہ سمرہ اور 16 سالہ سوینہ کے نام سے ہوئی۔