امریکی قیادت میں آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کی کوششیں، یو اے ای بھی شمولیت کیلئے تیار

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے امریکا کی قیادت میں آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای امریکا کی سربراہی میں قائم ایک بین الاقوامی کوشش میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہنا گیا ہے کہ ایران کی علاقائی حکمت عملی خلیج میں امریکا اور اسرائیل دونوں کے اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں