ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے دشمن سے لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرا لیا: ایرانی وزیر داخلہ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرالیا ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کرا چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔