لاشوں کا تبادلہ: روس نے ایک ہزار فوجیوں کی میتیں یوکرین کے حوالے کر دیں

ماسکو: (شاہد گھمن) روس نے یوکرین کو 1000 ہلاک یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں جبکہ اس کے بدلے یوکرین نے 41 روسی فوجیوں کی میتیں ماسکو کے حوالے کیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات کا تبادلہ جاری عمل کا حصہ ہے جو گزشتہ برس شروع ہوا تھا۔

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق جون 2025ء سے اب تک 12 ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں کی باقیات کیف کو دی جا چکی ہیں جبکہ ماسکو کو 200 سے زائد روسی فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

قبل ازیں روسی صدارتی معاون ولادیمیر میدنسکی نے بھی بتایا تھا کہ ایک اور مرحلے میں 1000 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کی گئیں، جبکہ 35 روسی اہلکاروں کی میتیں روس کو دی گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں