ایران امریکہ مذاکرات، جڑواں شہر میں کل بھی مقامی تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل 11 اپریل کو بھی مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 11 اپریل کو ضلع راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق ضلعے میں ایمرجنسی سروسز بحال رہیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کل اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جس کے تناظر میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔