وزیراعظم کا سعودی وزیر خزانہ کے اعزاز میں عشائیہ، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ دینے کے اُمور پر بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب توانائی، انفراسٹرکچر اور مالیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزید مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دورانِ گفتگو وزیراعظم کا سعودی قیادت کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور خطے میں قیام امن کیے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

سعودی وزیر خزانہ کی جانب سے امریکہ، ایران مذاکرات کا خیرمقدم کیا جب کہ علاقائی استحکام کیلئے امریکہ ایران مذاکرات مثبت پیش رفت کا بھی قرار کیا۔

اِسی طرح پاکستان کا خطے میں امن و استحکام کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا عزم کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دورانِ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا اور تقریب میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں